مسلح افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر

مسلح افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنےکی کوشش کی جارہی ہے، افواج کو ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہےہیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حقیقت کےبرخلاف ، ہتک آمیز  اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں،  ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، افواج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔