جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

شجاع آباد : ہم آج 75واں یوم آزادی منارہے ہیں مگر بدقسمتی سے آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا ابھی قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوۓ ابھی ہم منزل کی طرف نہیں پہنچے حاجی عاشق علی قادری ایک بار پھر رات کی تاریخ میں عوام پر پھر پٹرول بم گردیا عالمی سطع پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی جب کہ پاکستان میں اضافہ عوام سے دشمنی اور آئی ایم ایف کی غلامی کی دلیل ہے علامہ عرفان قادری. قائد اعظم کی قیادت میں اکابرین اہلسنت کی جدو جہد اور لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے پاکستان بنایا جس کا مقصد نظام مصطفیٰ کا نفاذ تھا عبدالوھاب نورانی

جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوۓ مرکزی رہنما حاجی عاشق علی خان قادری. علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب نورانی نے کہا ہم آج وطن کا 75 واں یوم آزادی منارہے ہیں مگر بدقسمتی سے آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا جس مقصد کے لئے پاکستان بنا وہ خواب ابھی پورا نہیں ہوا ابھی ہم منزل کی طرف نہیں پہنچے ابھی قیام پاکستان کے مقاصد باقی ہیں پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اکابرین اہلسنت کی جدو جہد لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے بنا جس کا مقصد ملک میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ تھا قوم 75سالوں سے ملک میں لوٹ مار کرنے والے کو آزماں چکے ہیں اب دین دار قیادت کو موقع دینا ملک کے مستقبل کے لئے ضروری ہے عبدالوھاب نورانی نے کہا حکومت نے اس عظیم موقع پر قوم کو پہلے خوش کیا پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا اشارہ دے کر اور رات کی تاریک میں ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا عالمی سطع پر پٹرول کی قیمتوں میں واضع کمی کے بعد پاکستان میں ریٹ بڑھانا عوام دشمنی اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے جب ڈالر اوپر جاتا ہے اگلے دن ہی اشیاء ضروریہ سمیت سب چیزوں کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں مگر اب ڈالر میں کمی کے بعد بھی قیمتیں کم نہیں ہورہی اس موقع پر وزیر احمد نورانی. حاجی عبدالحمید نقشبندی. قاری زاہد. راؤ ندیم. منظور قادری. علی ارشاد. اختر خان شریک تھے