masjid-ul-haram-with-the-latest-technology-makkah

مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنائی گئی مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔ ماہرین نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی ایک ہزار 50 تصاویر انتہائی مہارت سے بنائی ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضع ترین تصاویر جاری کیں،تصاویر کا ریزولوشن انچاس ہزار میگا پکسل ہے۔

رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’فوکس اسٹیک پینورما‘ نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی اکثر صارفین اس پتھر کی خوبصورتی کے حوالے سے تبصرے کیے تو کسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں حجر اسود کو سپر ریزولوشن میں دیکھ سکتا ہوں۔

مسلمانوں کے لیے حجر اسود کی تاریخی اہمیت ہے اور عمرے اور حج کی غرض سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے اس پتھر کا چومنا لازمی ہے لیکن رش کی وجہ سے اس مبارک پتھر کو ہاتھ کے اشارے سے بھی چوما جا سکتا ہے۔

مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری 1
مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری 2
مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری 3
مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں