بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک 1

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک

دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر جائے حادثہ سے 4 افراد کی لاشیں جبکہ تین شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، وزیراعظم مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ملکی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کا خاندان اور ان کا عملہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کے لیے جارہے تھے، بپن راوت کی اہلیہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں، ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ دفاعی افسران کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والوں میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں ۔

جائےحادثہ سے13افرادکی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں مذکورہ لاشیں بری طرح جل چکی ہیں جن کی شناخت کرنا ناممکن ہوگیا، زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جارہے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹرمیں بریگیڈئیر، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5سیکیورٹی افسران بھی سوار تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں