ایشیا کپ ٹاکرا: بھارت نے پاکستانی شاہینوں کو دبوچ لیا، 5 وکٹوں سے کامیاب

ایشیا کپ ٹاکرا: بھارت نے پاکستانی شاہینوں کو دبوچ لیا، 5 وکٹوں سے کامیاب

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کا 148 رنز کا ہدف اوور میں وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان  نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔

پاکستان کی اننگز

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، صرف 15کے مجموعی اسکور پرکپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 6 گیندوں پر 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 87 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، افتخار احمد 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی مشکلات میں اضافہ اس وقت ہوا جب سیٹ بیٹر محمد رضوان بھی 42 گیندوں پر 43 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔شاداب خان 10، آصف علی 9محمد نواز ایک رنز بناسکے۔

اختتامی اوورز میں شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے تیز کھیلتے ہوئے پاکستان کا اسکور 147 رنز تک پہنچایا۔

حارث 7 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دھانی نے 2 چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 اورارشدیب سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی اننگز

فوٹوؒاے ایف پی
فوٹوؒاے ایف پی

پاکستان کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا، پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول نسیم شاہ کی گیند پر صفر پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کو پہلے ہی اوور میں دوسری کامیابی بھی مل جاتی لیکن کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔

بھارت کی دوسری وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پرگری، کپتان روہت شرما 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس کے علاوہ کوہلی بھی 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔