قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق قطر ائیر نے پاکستان سے ہفتہ وار 66 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قطر ائیرویز لاہور سمیت 6 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ نیویارک، سڈنی، لندن اور استنبول سمیت 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔
قطر ائیر نے لاہور سے نیویارک اکانومی کلاس 2لاکھ 32ہزار 376 روپے کرایہ متعارف کرادیا۔سڈنی 2لاکھ پانچ ہزار پانچ سو روپے کرایہ مختص،لندن کے لیے1لاکھ 24ہزار پانچ سو روپے ، استنبول کے لیے کم از کم 78ہزار روپے کرایہ، قطر ائیرویز لاہور سے ہفتہ وار 17 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اسلام آباد سے ہفتہ وار 18 پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔کراچی سے ہفتہ وار 14 ، سیالکوٹ اور پشاور سے ہفتہ وار سات سات پروازیں جبکہ قطر ائیر ملتان سے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔
قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 30 ستمبر 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔