عمرہ ویزہ سے متعلق اہم اعلان

عمرہ ویزہ سے متعلق اہم اعلان

بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یکم ذوالقعدہ سےحج سیزن کا آغاز ہو جائےگا۔

امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد10 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ 85 فیصدبیرون ملک ، باقی15فیصداندرون ملک کے عازمین ہوں گے۔

امسال حج کوٹہ کےحساب سےسب سےزیادہ عازمین انڈونیشیا کےہوں گے۔ انڈونیشیا سے آنے والے عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار ہوگی۔ دوسرا نمبر پاکستان کاہےجہاں سے81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج اداکریں گے۔

دو سال سے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک سے عازمین کی آمد پر پابندی عائد تھی۔ کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کا بڑا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں کورونا پابندیاں ختم کردی گئیں۔