حکومت نے کتنا قرض لیا؟ تفصیلات آگئیں

حکومت نے کتنا قرض لیا؟ تفصیلات آگئیں

حکومت نے رواں مالی سال جولائی سےجنوری مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

اقتصادی امورڈویژن کے مطابق جنوری میں 2 ارب 59 کروڑ قرض لیاگیا جب کہ جولائی سےجنوری کےدوران2ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا۔

باہمی معاہدوں کے تحت19کروڑ 61 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔ جولائی سےجنوری کثیرالجہتی معاہدوں کےتحت 3 ارب 32کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

کثیرالجہتی معاہدوں کےتحت 3 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کاقرض وصول ہوا۔ کمرشل بینکوں سے2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکاقرض حاصل کیاگیا۔

مختلف ممالک اورملٹی لیٹرل اداروں سے13 کروڑ 74لاکھ ڈالرکی گرانٹس ملیں۔ جولائی سےجنوری کےدوران چین سے 10 کروڑ8 لاکھ ڈالرقرض ملا جب کہ جولائی سےجنوری امریکاسےپاکستان کو4 کروڑ52 لاکھ ڈالرقرض ملا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کو1 ارب 9کروڑ22لاکھ ڈالرقرض فراہم کیاگیا۔ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 1ارب 8کروڑ 62 لاکھ ڈالر قرض ملا۔