Safe from problems

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

کھانے کے بعد تھوڑا سا سونف کھانا ہماری روایت کا حصہ ہے۔ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کھانے کے بعد منہ سے مخصوص بو ختم ہوجائے لیکن سونف کے اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ چھوٹے چھوٹے خوشبودار بیج بہت سی بڑی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں گھر میں موجود یہ بظاہر معمولی سے بیج آپ کی صحت کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں

بے وقت بھوک کو کم کرسکتے ہیں

صحت مند خواتین کے گروہ پر ہونے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے سے پہلے سونف کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پینے سے کھانے کے دوران بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور یہ غذائی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں اس لئے کمزوری محسوس نہیں ہوت

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں 1

 کینسر سے لڑنے کی خصوصیات

سونف کے اندر موجود طاقتور کیمیائی مرکبات جیسے انیتھول کینسر سے لڑنے میں بہت فعال کردار ادا کرتا ہے

دل کی صحت کے لئے اچھا ہے

سونف کو بلاناغہ کھانے سے دل کی صحت کو مختلف طریقوں سے فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ سونف ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہائی کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں 2

اینٹی بیکٹیریل

سونف کے بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اور بہت سے بیکٹیریاز جیسے اسٹیفیلوکوکساورئیس، کینڈیڈا، ایسچریچیاکولی وغیرہ کو جسم کے اندر پنپنے سے روکتے ہیں

دماغی صحت کے لئے بھی فائدہ مند

سونف کا عرق بڑھاپے میں یادداشت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فائدہ مند ہے

سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں۔۔۔ سونف کے 5 ایسے فائدے جو آپ کو بڑے مسائل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں 3
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں