Relief of painful neck and back pain

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں

کمپیوٹر پر کام کرتے یا سر جھکا کر لکھنے پڑھنے کے دوران اچانک گردن میں شدید درد محسوس ہونے لگتا ہے یا کمر میں شدید دباؤ پڑنے لگتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو درد سے بہت حد تک آرام مل سکتا ہے۔ 1- برف سے ٹکوردرد شروع ہونے کے 48 سے 72 گھنٹے تک کچھ ڈاکٹرز برف کی ٹکور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ برف کی ٹکور، سوزش اور اعصاب کے کھنچاؤ کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی پٹھوں میں اکڑاؤ محسوس ہو تو گرم کمپریسر اور گرم پانی سے باتھ لینے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا جس سے پٹھوں کی اکڑ ختم ہوجائے گی۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 1

 2- ہلکے ہاتھوں سے مساجویسے تو پیشہ ور تھیراپسٹ سے مدد لینا بہترین خیال ہے لیکن اگر آپ کا مسئلہ اتنی سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے تو آپ کسی دوست یا گھر میں موجود لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی گردن میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ یا آپ خود درد والی جگہ کو ہلکے ہلکے دبائیں اگر اس عمل سے مدد نہ ملے تو درد والی جگہ کو چٹکی سے پکڑ کر ہلکے سے کھینچیں۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 2

 3- گردن کی ورزش کریںاگر آپ کو اکثر ہی گردن یا کمر میں درد محسوس ہوتا ہے تو اس کی وجہ آپ کی کوئی جسمانی سرگرمی بھی ہوسکتی ہے۔ درد ہونے کے دنوں میں ورزش یا کھیل کود بند کردیں اگر آپ رقص، اٹھک بیٹھک، گولف، دوڑ یا کوئی کھیل کھیلتے ہیں تو اس کو روک کر اپنے کندھوں کی ورزش شروع کریں جس میں آپ کندھوں کو ہلکے سے اٹھائیں اور پھر ان کو آگے پیچھے اور نیچے کی جانب حرکت دیں۔ بہتر یہی ہے کہ درد کم کرنے والی ورزش کے لئے آپ معالج سے مشورہ کریں۔ دو سے تین ہفتے بعد آپ اپنی روٹین میں واپس آسکتے ہیں۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 3

 4- پانی پیتے رہیںجسم جو اگر پانی مطلوبہ مقدار میں نا ملے تو بھی پٹھوں کے درد کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صحیح مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 4

 5- تکیہ کا انتخابکمر اور گردن کے درد کی ایک بڑی وجہ صحیح تکیہ کا استعمال نا کرنا بھی ہوسکتی ہے۔ تکیہ اور گدے جسم کو سہارا دیتے ہیں اس لئے ایسی تکیہ کا استعمال کریں جو زیادہ اونچی یا سخت نہ ہو۔ گردن کے لیے بنائی گئی خصوصی تکیہ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 5

 6- سوفٹ نیک کالر استعمال کریںسوفٹ نیک کالر استعمال کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کو پہننے سے گردن کی حرکت محدود ہوجاتی ہے۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 6

 7- لیٹ جائیں اور آرام کریںگردن کے پٹھوں میں اچانک پٹھوں درد اٹھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اس صورتحال میں سر اور گھٹنے کے نیچے ایک ایک تکیہ رکھ کر پیٹھ کے بل لیٹنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں 7
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں