nose in cold weather

سردی کے موسم میں ناک کا بند ہونا ایک عام بات ہے لیکن صرف پندرہ منٹ میں اس تکلیف کمی لائیں

دن بھر کے کاموں کے بعد جب انسان رات تکیے پر سر رکھ کر لیٹتا ہے تو اس وقت میں ناک کا بند ہو جانا شدید تکلیف کا سبب بن جاتا ہے ۔ اس وجہ سے ایک جانب تو رات جاگتے ہوئے گزرتی ہے اور دوسری طرف مستقل طور پر منہ سے سانس لینے کے سبب گلے میں کانٹے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور گلے میں بھی انفیکشن ہو جاتا ہے جو کہ بخار کا سبب بن جاتا ہے ۔ بند ناک کو کھولنے کے ویسے تو کئی ٹوٹکے موجود ہیں لیکن ہم آج آپ کو صرف پندرہ منٹ میں بند ناک کو کھولنے کے کچھ آسان نسخے بتائيں گے

– 1: بھنوؤں کی درمیانی جگہ پر مساج کریں

اس جگہ پر اپنے ہاتھ سے ایک منٹ تک مساج کریں ۔ اس سے سانس کی نالی کی خشکی ختم ہوتی ہے ۔اور سانس لینے کی نالی کے اوپر موجود دباؤ میں کمی وا‍قع ہوتی ہے جس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے

– 2: ناک کے دونوں جانب مساج

ناک کے بند ہونے کی صورت میں ناک کے دونوں جانب شہادت کی انگلی یا درمیانی انگلی سے دائرے میں ایک سے دو منٹ تک مساج کریں اس سے سانس لینے میں ہونے والی دشواری کا خاتمہ ہوتا ہے اور بند ناک کھل جاتی ہے- 

سردی کے موسم میں ناک کا بند ہونا ایک عام بات ہے لیکن صرف پندرہ منٹ میں اس تکلیف کمی لائیں 1

 3: ناک اور ہونٹوں کی درمیانی جگہ کا مساجناک اور ہونٹوں کی درمیانی جگہ پر شہادت کی انگلی سے دو سے تین منٹ تک مساج کریں اس سے ناک کے اندر کی سوزش میں کمی واقع ہو گی اور سانس لینے کے عمل میں آسانی واقع ہو گی

– 4: بھاپ لیں

جب ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی واقع ہو جاتی ہے تو ناک کے اندر میوکس خشک ہو کر جم جاتا ہے ۔ جس سے بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع ملتا ہے اس صورت میں بھاپ لینے سے میوکس کو نمی کی مقررہ مقدار مل جاتی ہے اور اس سے بند ناک نہ صرف کھل جاتا ہے بلکہ بیکٹیریا کی افزائش میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے- 

سردی کے موسم میں ناک کا بند ہونا ایک عام بات ہے لیکن صرف پندرہ منٹ میں اس تکلیف کمی لائیں 2

 5: گرم کپڑے کی ٹکورایک سوتی کپڑا لے لیں اور اس کو گرم کر لیں اس کے بعد اس کپڑے کو ناک کی ہڈی پر رکھ کر ٹکور کریں اس سے بھی بند ناک کھل جاتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے-

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں