کے جی ایف ٹو کا ڈائیلاگ مداح نے شادی کارڈ پر لکھوا لیا

کے جی ایف ٹو کا ڈائیلاگ مداح نے شادی کارڈ پر لکھوا لیا

ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف ٹو کے مداح نے شادی کے کارڈ پر فلم کا ڈائیلاگ لکھوا لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ساؤتھ انڈین فلمیں باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہیں، کے جی ایف ٹو دنیا بھر میں 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں، اس سے قبل فلم ’پشپا‘ اور ’آر آر آر‘ باکس آفس کامیاب ہوئی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے کے جی ایف ٹو کے مرکزی کردار یش کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان اداکاری کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک دلہے نے اپنی شادی کے کارڈ پر ہی فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھوا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہے چندر شیکھر اور دلہن شویتا 13 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے، فلم کا مشہور ڈائیلاگ ہے کہ تشدد، تشدد، تشدد، مجھے یہ پسند نہیں ہے، میں اجتناب کرتا ہوں لیکن میں اس سے بچ نہیں سکتا۔‘

دلہے نے اپنے شادی کے کارڈ پر لکھوایا کہ ’شادی شادی، شادی، مجھے یہ پسند نہیں، میں اجتناب کرتا ہوں لیکن میرے رشتہ دار شادی کو پسند کرتے ہیں میں بچ نہیں سکتا۔‘

This is how am gonna print my wedding card 😂#KGFChpater2 pic.twitter.com/TQE7BcOaMG

— YOGITHA ✨ (@MISS_BINGG) April 19, 2022

دلہے کا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اپنی شادی کا کارڈ اسی طرح پرنٹ کروں گا۔‘

کچھ صارفین نے دلہا کو یش کا سب سے بڑا مداح قرار دیا جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مشہور ڈائیلاگ آپ دونوں کے ایک ہونے سے حقیقی زندگی میں بدل گیا۔ تم دونوں ہمیشہ خوش رہو۔‘

A famous dailogue turned into real life with both of ur togetherness. Be happy always both of u. ❤️❤️❤️

— Moses Bandam (@MosesBandam) April 20, 2022

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ مشہور ڈائیلاگ جنون میں مبتلا ہوگیا آپ دونوں کو مبارک ہو۔‘