حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 258 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کےبعد نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور  وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ اب کرایوں میں کمی کی جائے۔