انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کی تاریخ میں توسیع

انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کی تاریخ میں توسیع

کراچی: الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستگی کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے جب کہ 9 جولائی تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ودرستگی کافیصلہ ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئےحتمی انتخابی فہرستوں کی طباعت 26 جولائی سے 24 اگست تک ہو گی اور آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کا اجرا 25 اگست کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے ڈسپلےسینٹرز کی میعاد میں 19 سے 30 جون 2022 تک توسیع کر دی۔ ڈسپلے سینٹرز پر عوام کے معائنہ کیلئے غیرحتمی انتخابی فہرستیں شائع کی گئی ہیں یہ توسیع عوام کی سہولت کےپیش نظرکی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال سے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کر رکھا ہے ملک بھر میں 20159 ڈسپلے سینٹرز قائم کئےگئے ہیں۔

عوام اپنے ووٹ کی تفصیلات 8300 پر ایس ایم ایس کر کےحاصل کریں۔

صوبہ پنجاب میں 12037، سندھ میں 3609، خیرپختونخوا میں 3040 اور بلوچستان میں1473ڈسپلےسینٹر قائم کیے گئے ہیں۔