اسکویڈ گیم کا تیسرا سیزن لانچ کرنے کا اعلان 1

اسکویڈ گیم کا تیسرا سیزن لانچ کرنے کا اعلان

اسکویڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہائوک کی جانب سے تیسرے سیزن کو لانچ کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

اسکویڈ گیم کوریا میں بنایا گیا ایک ڈرامہ ہے۔ اس ڈرامہ سیریل میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ایسے مقابلے کا انقعاد کیا جاتاہے جن میں  سبھی کھلاڑی مالی قرضوں میں دھنسے ہوتے ہیں۔ انعام کی رقم 45.6 بلین ڈالرمقرر کی جاتی ہے ۔ سبھی کھلاڑی انعام جیتنے کی خاطر بچوں والے جان لیوا کھیل کھیلنے کے لیے اپنی جانیں دائو پر  لگاتے ہیں۔

اس ڈرامہ کے دونوں سیزن نیٹ فلکس پر دستیاب ہیں۔  اسکویڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہائوک  کی جانب سے تیسرا اور آخری

سیزن بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات کورین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی

واضح رہے کہ اسکویڈ گیم کے دونوں سیزنز کی تمام اقساط 90 ممالک میں بھی دیکھی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں