ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟

ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟

ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟ سب کو انتظار ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اتوار یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایک بجکر 28منٹ پر ہے، یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔