ڈالر بے قابو، 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 189 روپے کا ہو گیا

ڈالر بے قابو، 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 189 روپے کا ہو گیا

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.87 روپے مہنگا ہو کر 189 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 189 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر ہے۔

4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔