بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی بھی چین کی ہمنوا

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی بھی چین کی ہمنوا

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ہم ایک چین کے اصول پر عمل کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چھون سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی حمایت اور ایک چین کے اصول پر عمل کرتی ہے۔

گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کے نظام کے حصے کے طور پر تائیوان کے مسئلہ پر اپنا موقف برقرار رکھتا ہے اور ایک چین کے اصول پر قائم ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1971 میں قرارداد نمبر 2758 منظور کی، جو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے قانونی حقوق کو بحال کرنے اور پی آر سی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد جائز نمائندوں کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔