پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پہلے مرحلےکے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلےکے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کروائے جائیں گے۔

پنجاب میں پہلے مرحلےمیں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے پہلےمرحلے میں ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ میں انتخابات ہوں گے۔

پہلے مرحلے والے شہروں میں سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، خوشاب، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے دوران مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروائے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 31 مارچ کو شیڈول ہیں