چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کچرل کانفرنس  شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔

چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کچرل کانفرنس  شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔

چترال(نمائندہ تیزخبر نیوز،گل حماد فاروقی) چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس کا آغاز ہوا  جو تین دن جاری ہے گا۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس چترال کے شعراء اور ادیبوں کی تنظیم انجمن ترقی کھوار کی دعوت پر بلایا گیا ہے جس میں یورپ کے سات ممالک سے بھی  پی ایچ ڈی سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا ہندوکش انٹرنیشنل کلچرل کانفرنس 1970 کو ڈنمارک میں منعقد ہوا تھا۔ دوسرا اور تیسرا کانفرنس بالترتیب  چترال میں سال 1990 اور 1995منعقد ہوا تھاجس کے مقالہ جات آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے چھاپے تھے۔اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی دو سو مندوبین  شرکت کررہے ہیں  جس میں محتلف موضوعات پر96 مقالے پیش کئے جائیں گے ان مقالوں کو کیمبرج یونیورسٹی لندن شائع کرے گی۔انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے اس بین الاقوامی  ثقافتی کانرنس کے اعرض و مقاصد بیان کئے۔

چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کچرل کانفرنس  شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔

کانفرنس میں حصہ لینے والے  ملکی اور غیر ملکی پی ایچ ڈی  ہولڈرز محقیقین  اور پروفیسرز نے اسے اس حطے کیلئے نہایت مفید قراردیا۔

امریکی خاتون پروفیسر ڈاکٹر الینا  نے کیلاش اور کھوار زبان پر پی ایچ ڈی کی ہے جو کیلاش زبان کے ساتھ ساتھ اردو بھی نہایت روانی سے بول لیتی ہے وہ اس کانفرنس کے فوائد  بیان کررہی ہے۔

چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کچرل کانفرنس  شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہے گا۔

ثقافت پر اس بین الاقوامی کانفرنس میں  محتلف زبانوں، ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ، جغرافیہ، روایتی کھیل، ناپید ہونے واہے رسم و رواج، زبان اور دیگر موضوعات  ملکی اور غیر ملکی محقیقین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ہندوکش ریجن میں رہنے والے محتلف اقوام کی زبانوں، ثقافتی اقدار اور حتم ہونے والے روایتی کھیلوں کی تحفظ کیلئے بھی سفارشات پیش کی جائے گی۔چوتھا انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس تین دن جاری رہے گا۔ اس کانفرنس کے ذریعے ہندوکش ریجن اور یورپ کے محققین کو مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے مسائل سننے کا بھی موقع میسر ہوگا۔