انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی طرف سے افضل بٹ کو صدر اور ارشد انصاری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی طرف سے افضل بٹ کو صدر اور ارشد انصاری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

مہوش ظفر (بیوروچیف تیزخبر نیوز،جرمنی)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاھد چوھان، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، چیئرمین وسیم چوہدری، عرفان صدیقی، سعدیہ عباسی، سیکرٹری جنرل مہوش خان، وسیم بٹ، عرفان فراز، شاھد گھمن، کرن خان، مطیع اللہ، حافظ عرفان، ذکاءاللہ محسن، رانا فیصل عزیز، عظیم ڈار، شاہین جاوید، احسان اللہ خان، جاوید عظیمی و دیگر کی طرف سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری و دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. اور پاکستانی صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک باصلاحیت، انتھک اور ورکنگ کلاس لیڈرشپ کو منتخب کیا ہے. ہم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں. اور امید کرتے ہیں کہ نومنتخب زمہ داران اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بنا پر صحافی برادری کے مسائل کو حل کروانے میں معاون ثابت ہونگے.