اب لرنر لائسنس بھی شہری گھر بیٹھے بنوا سکیں گے

اب لرنر لائسنس بھی شہری گھر بیٹھے بنوا سکیں گے

ڈرائیونگ لائسنس کی رینیول کے بعد اب لرنر لائسنس بھی شہری ان لائن بنوا سکیں گے۔ لرنر لائسنس کا حصول اسان بنانے کےلئے ٹریفک پولیس نے امیدوار کو گھر بیٹھے خود لائسنس بنانے کےلئے ان لائن سسٹم میں اپڈیشن کرنے کےلئے مراسلہ پی ائی ٹی بی کو بھجوادیا۔

 ٹریفک پولیس نے لرنر لائسنس ان لائن بنوانے کےلئے پی آئی ٹی بی کو سسٹم میں اصلاحات کا مراسلہ بھجوادیاہے۔شہری گھر بیٹھ کرخود آن لائن کوائف جمع کروا کرلرنر لائسنس بنوا سکیں گے۔ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن

مینجمنٹ سسٹم میں شہریوں کو آن لائن لرنرلائسنس بنوانے کے لئے اضافی سہولیات شامل کی جائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں آن لائن فارم۔فیس کیلکولیٹر۔فیس چالان کےلئے سسٹم مین اپڈیشن کی جائے۔سسٹم میں درخواست دہندہ کو ائی ڈی کارڈ اورتصاویراپلوڈ کرنے کی سہولت دی جائے۔شہری متعلقہ سسٹم میں اپنے ضلعی کومنتخب کرکے دیگر کوائف آن لائن جمع کروانے کےاضافی پوائنٹس شامل کئے جائیں۔ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرنے پی آئی ٹی بی کواصلاحات کرکے ٹریفک ہیڈ کوارٹر اگاہ کرنےکامراسلہ بھجوا دیا۔