وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کاحکم دےدیا اور انتظامیہ اور پولیس کو مری میں مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمدکرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک ہیں اور انہوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آرپی او راولپنڈی کو ہدایات دیتےہوئے کہا ہے کہ مؤثر منیجمنٹ کے ذریعے مری جانے والا ٹریفک جلد بحال کرایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مری جانے والے سیاحوں کی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے رہنمائی کی جائے، سیاحوں کی سہولت کے لیے باقاعدہ کنٹرول روم اورانفارمیشن ڈیسک قائم کیاجائےاور روایتی اندازکی بجائےفعال طریقے سے فرائض انجام دیےجائیں۔