امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

امریکا میں برفانی طوفان ’’نار ایسٹر‘‘ نے تباہی مچادی، کئی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوگئی، بجلی منقطع ہونے کے ساتھ ہزاروں‌پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

امریکی حکام نے مشرقی ساحل کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ نار ایسٹر طوفان ملک کے شمال مشرقی حصے سے گزر رہا ہے۔

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

نیویارک میں جمعے کے روز ہی ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا، نیویارک کی گورنر کیتھی ہولک نے شہریوں سے طوفان کے رکنے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

 نیو جرسی کے ساحل اور مشرقی لانگ آئی لینڈ کے کچھ حصوں میں 18 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے، تیز  ہواؤں اور برفانی طوفان کی وجہ سے گزشتہ دو روز کے دوران نیویارک، بوسٹن ، فلاڈیلفیا ودیگر ریاستوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئ

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زیادہ گھروں اور دفتروں میں بجلی منقطع ہوچکی ہے جبکہ رہوڈ آئی لینڈ کے حکام نے ایمرجنسی کے علاوہ سڑکوں پر سفر کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی


واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹیکساس شدید برفانی طوفان سے متاثر ہوا تھا اور اسے آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔