بنگلا دیش میں بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

بنگلا دیش میں بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ ‏افراد متاثر ہوئے، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جمعے کی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ‏ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سے گئے مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ ‏علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

At least 25 dead and millions stranded as floods devastate India and  Bangladesh | India | The Guardian

مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔