عارف علوی بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار، حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا ؟

عارف علوی بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار، حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا ؟

صدر مملکت عارف علوی شہباز حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار، حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا؟ نجم سیٹھی نے بڑی خبر دے دی۔

نجم سیٹھی شو ‘‘ میں  سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی شہباز حکومت کیلئے نیا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں۔ اس وقت شہباز حکومت صرف ووٹوں کے اوپر قائم ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت

عظمیٰ کیلئے 171 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ان کے پاس 174 ارکان ہیں۔

اب کسی اسٹیج پر بھی عارف علوی یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اب شہباز حکومت کے پاس 171 سے بھی کم لوگ رہ گئے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں یا کچھ لوگ بیمار ہوگئے ہیں، یا کوئی وفات پاگیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو ایسی صورتحال میں عارف علوی اچانک سے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔  

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کیونکہ صدرمملکت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم سے کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں کہ آپ شو کریں کہ آپ کے پاس قائد ایوان کیلئے اکثریت ہے۔ تو ایسی صورتحال میں شہبازشریف صاحب کیا کریں گے؟ یقینا وہ ادھر ادھر بندے اکٹھے کرنے کیلئےبھاگیں گے

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ضروری نہیں ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے ۔ صدرملکت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ہرمہینے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ پھر ایسی صورت میں  شہبازشریف کیا کریں گے؟ اصل میں تو مقصد سیاست میں گند ڈالنا ہے۔ تو ایسا کرنے کیلئے صدر کے پاس بہت سے طریقے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ موجودہ حکومت اتنے چھوٹے مارجن سے بنی ہے کہ صرف بی این پی کے ارکان ادھر ادھر ہوجائیں یا کوئی اور اتحادی الگ ہوجائے تو یہ حکومت اکثریت کھو بیٹھتی ہے۔

نجم سیٹھی نےانکشاف کیا کہ عدالت سے صدارتی ریفرنس کے بارے میں فیصلہ زیادہ سے زیادہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آئے گا۔ یعنی رکن اسمبلی اپنی نشست کھو بیٹھے گا، لیکن وہ دوبارہ الیکشن لڑ کر اسمبلی آسکتا ہے۔ تاحیات نااہلی کا کوئی امکان نہیں۔