بھائیوں کے خون والا درخت ہو یا زہریلا گلاب، انوکھے حقائق رکھنے والا دجال کا جزيرہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

بھائیوں کے خون والا درخت ہو یا زہریلا گلاب، انوکھے حقائق رکھنے والا دجال کا جزيرہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

دجال کا نام برائی کے حوالے سے لیا جاتا ہے یہ وہ کردار ہے جس کے حوالے سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی حدیثوں میں اس کا ذکر موجود ہے اور اس کے متعلق یہ بات پتہ چلتی ہے کہ عالم اسلام کے لیے دجال کا ظہور مشکل ترین اور فتنہ انگیز ہوگا۔ شیطانی قوتوں کا مظہر دنیاوی طاقتوں سے مالا مال ہو گا اور اس کے ذریعے وہ دنیا میں تباہی مسلط کرے گا

لیکن بحیرہ عرب میں ملک یمن میں واقع سقطری نامی ایک ایسا جزیرہ ہے جسے کو دجال کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہے اس جزیرہ کے شمال میں جزیرہ نما عرب پر واقع یمن ہے تو مغرب میں افریقی ملک صومالیہ واقع ہے جنوب میں بحیرہ ہند ہے تو شمال مغرب میں دنیا کی اہم ترین تجارتی گزر گاہ ہے

یہ جزيرہ حقیقت میں افریقہ کا حصہ تھا مگر 50 لاکھ سال قبل جب دنیا کے تمام براعظموں سے جدا ہو گیا تو یہاں کے نباتات ،چرند پرند اور دیگر ماحول دنیا کے ہر حصے سے کافی حد تک مختلف ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

بھائیوں کے خون والا درخت ہو یا زہریلا گلاب، انوکھے حقائق رکھنے والا دجال کا جزيرہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

زرخیزی

اس جزیرے کی مٹی کو دنیا کی زرخیز ترین مٹی میں شمار کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف اگنے کی طاقت بہت زیادہ ہے بلکہ یہاں پر اگنے والے نباتات دنیا کے دیگر حصوں سے مختلف اور انوکھے ہوتے ہیں جو کہ دنیا کے کسی اور حصے میں نہیں اگ سکتے ہیں

دو بھائيوں کے خون والا درخت

اس جزیرے میں ایک خاص قسم کا درخت پایا جاتا ہے جس کو ڈریگن بلڈ ٹری کہا جاتا ہے مقامی لوگ اس درخت کو دم الاخوین کے نام سے بھی پکارتے ہیں جس کا مطلب دو بھائيوں کے خون والا درخت کہتے ہیں

اس درخت کے تنے سے خون کے رنگ کا ایک رس نکلتا ہے جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے درخت سے خون نکل رہا ہو

اس درخت سے خون نما نکلنے والی اس گوند کو ماضی میں مختلف کاموں کے لیے مقدس سمجھ کر استعمال کیا جاتا تھا اور حالیہ دور میں بھی اس کا استعمال کاسمیٹکس اور مختلف ادویات میں کیا جاتا ہے

بھائیوں کے خون والا درخت ہو یا زہریلا گلاب، انوکھے حقائق رکھنے والا دجال کا جزيرہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

بوٹل ٹری

اس جزیرے میں ایک اور انوکھا پودا جو پایا جاتا ہے وہ بوٹل ٹری ہے جس کا تنا نیچے والے حصے میں بوتل کی طرح چوڑا ہوتا ہے جب کہ اوپر جاتے جاتے یہ پتلا اور نازک ہو جاتا ہے- اس پودے پر لگنے والے پھول اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ ان کو صحرائی گلاب بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ پودا شدید زہریلا ہوتا ہے- اس جزیرے پر تقریباً 700 ایسے نباتات پائے جاتے ہیں جو کہ دنیا کے کسی اور حصے میں نہیں پائے جاتے ہیں

جزیرے میں بیک وقت صحرا، ساحل، پہاڑ اور غار موجود

اس جزیرے میں ایک جانب تو سفید مٹی کے ساحل موجود ہیں تو دوسری جانب اسی مختصر سے جزیرے میں 1500 میٹر بلند پہاڑ بھی موجود ہیں جہاں پر ایسی غاریں موجود ہیں- جہاں پر قدیم دور کے انسانوں کے نشانات موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ جزیرہ روز اول سے انسانوں کا مسکن تھا

دجال کا ظہور اور یہ جزيرہ

جس طرح کہا جاتا ہے کہ دجال کا ظہور مشرق سے ہوگا اور ایسی جگہ سے ہوگا جہاں پر مشرق وسطیٰ کو وہ متاثر کر سکے- اس کے علاوہ اس کی رہائش کی جگہ منفرد ہو گی تو ان تمام نشانیوں کے سبب لوگ اس جزيرے کو دجال کے جزیرے کے نام سے پکارتے ہیں