How much gold is in which part of the body

کیا آپ جانتے ہیں جسم کے کس حصے میں کتنا سونا موجود ہے؟ انسانی جسم کے بارے میں ہوش اڑا دینے والی معلومات

ہم اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن وہیں ہمارے اپنے جسم میں بھی کئی حیرت انگیز کمالات پوشیدہ ہیں جن سے ہم قطعی واقف نہیں۔ نیچے آپ کو انسانی جسم کے بارے میں وہ دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات دی جارہی ہیں جن کے بارے میں آپ نے پہلے نہیں سنا ہوگا

انسانی جسم میں موجود سونا

سونا ایک قیمتی دھات ہے جسے حاصل کرنے کے لئے لوگ بڑے پاپڑ بیلتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہمارے اپنے اندر بھی سونا موجود ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں 0.2 ملی گرام سونا موجود ہوتا ہے جو زیادہ تر خون کے اندر ہوتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں جسم کے کس حصے میں کتنا سونا موجود ہے؟ انسانی جسم کے بارے میں ہوش اڑا دینے والی معلومات 1

موت کے صرف تین دن بعد

انسان جب تک زندہ رہتا ہے اس کے جسم میں موجود جراثیم بھی اس کی خوراک پر پلتے ہیں لیکن انسان کے مرنے کے صرف تین بعد وہ جرثومے جو کبھی غذا ہضم کرنے میں مدد کرتے تھے انسان کو کھانا شروع کردیتے ہیں

کتابیں پڑھیں تاکہ

کتابیں معلومات کا خزانہ ہی نہیں بلکہ لمبی عمر کا زریعہ بھی ہیں۔ ایک مستند تحقیق کے مطابق مطالعے کے شوقین افراد عام لوگوں کے مقابلے میں دو سال زیادہ عمر پاتے ہیں

کانوں میں میل

کچھ لوگوں کے کان بہت جلدی گندے ہوجاتے ہیں وہ سوچتے ہیں کہ ابھی تو صاف کیے تھے اتنی جلدی مٹی کیسے آگئی؟ لیکن کان کے اندر جمع ہونے والا میل کچیل باہر کی مٹی سے زیادہ کان سے نکلنے والا پسینہ ہوتا ہے جو بند جگہ ہونے کی وجہ سے جم جاتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں جسم کے کس حصے میں کتنا سونا موجود ہے؟ انسانی جسم کے بارے میں ہوش اڑا دینے والی معلومات 2

نیند میں نہیں چھینک سکتے

یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی انسان نیند میں چھینک نہیں سکتا۔ سوتے میں یا تو چھینک آتی نہیں اور آئے گی تو آپ کی نیند ٹوٹ چکی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں