At night the sky is red

رات کے وقت آسمان سرخ، فضا میں انگارے، شہری خوفزدہ

کن منگ: یونان کے پہاڑی علاقے میں واقع جنگل میں خوفناک آتشزدگی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے پر پھیل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے پہاڑی سلسلے گرینینا کے گرد و نواح میں واقع جنگلات میں ایک روز قبل آگ لگنے کا واقعہ اچانک پیش آیا۔

رات کے وقت آسمان سرخ، فضا میں انگارے، شہری خوفزدہ 1

آگ لگنے کے بعد رات کے وقت آسمان پر  سرخ شعلے دکھائی دیے جبکہ گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی۔ آتشزدگی کی وجہ سے شہری بہت زیادہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اطراف میں واقع 6 گاؤں خالی کرالیے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہریوں کو بروقت ریسکیو کرنے کی وجہ سے آگ کے نتیجے میں کوئی شہری ہلاک اور زخمی نہیں ہوا۔

رات کے وقت آسمان سرخ، فضا میں انگارے، شہری خوفزدہ 2

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ فائر بگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک رات قبل سکینوس نامی گاؤں میں آگ لگی، جس کو بجھانے کے لیے 180 فائر فائٹرز، 62 انجینئرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

رات کے وقت آسمان سرخ، فضا میں انگارے، شہری خوفزدہ 3

انہوں نے بتایا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی جس کے بعد 17 جہازوں اور تین ہیلی کاپٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں مگر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے لگی آگ میں جل کر کئی گھر خاکستر ہوگئے جبکہ درختوں اور ہریالی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں