6 Astonish Pictures

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں

قدرت کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ قواعد یا توقعات کا پابند نہیں ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ، فوٹوگرافروں نے قدرت کے کچھ حیرت انگیز مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے – اور ہم ان مناظر کے پیچھے موجود سائنسی وضاحت کے ساتھ ساتھ انھیں یہاں آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں

Tornado Over Nebraska

دل کی دھڑکن روک دینے والی یہ تصویر 1989 میں کھینچی گئی- یہ تصویر امریکی ریاست Nebraska کے شہر Beaver میں واقع ایک فیملی فارم کی ہے جو کہ Audra Thomas کی ملکیت تھا- تصویر میں نظر آنے والی شخصیت Audra Thomas ہی ہیں لیکن ان کے عقب میں F-1 نوعیت کا خطرناک طوفان بھی دیکھا جاسکتا ہے جو سب کچھ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- خوش قسمتی سے Audra Thomas تو محفوظ رہیں لیکن ان کے فارم کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 1

Dangers of the Road… In Alaska

جب آپ موٹر سائیکل پر کسی سڑک پر سفر کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو چند خطرات کا سامنا لازمی کرنا پڑتا ہے جیسے کہ کسی گاڑی یا ٹرک کا آپ کے قریب سے یکدم گزرنا- لیکن جب آپ امریکی ریاست الاسکا کی آخری حدود میں موٹر سائیکل چلاتے ہیں تو یہ خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے- الاسکا میں، پھسلتی سڑکیں، سڑک پر برف اور اس سے گزرنے والی گاڑیوں کے خطرے کے علاوہ، آپ کو آس پاس سے گزرتے بھالو پر بھی نظر رکھنی پڑتی ہے

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 2

Blue Ice

انٹارکٹیکا میں پائے جانے والے یہ برفیلے پہاڑ ایک حیرت انگیز، برقی نیلے رنگ کے حامل ہوتے ہیں۔جب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ہمارے فریزر میں رکھی برف صاف شفاف اور کرسٹل کی طرح ہوتی ہے تو اس برف کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے جبکہ پانی تو پانی ہے- اس کی وجہ برف کی موٹائی ہے کیونکہ موٹی برف گرم رنگوں جیسے کہ لال کو ایک طرف سے دوسری طرف گزرنے نہیں دیتی ہے جبکہ ایک واحد رنگ نیلا ہی دوسری طرف پہنچ سکتا ہے

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 3

Tree Goats

پہاڑی بکرے تو اونچی نیچی چٹانوں پر چڑھنے اور توازن برقرار رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی درخت پر چڑھنے والی بکریوں کے بارے میں سنا ہے؟ لیکن حقیقت میں مراکش میں، کچھ بکریاں ارگنیا کے درختوں پر چڑھتی ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ بکریاں ڈر کے مارے اور شکار ہونے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درخت کا پھل کھانے کے لیے ایسا کرتی ہیں-

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 4

 UFO Clouds

کیا آپ نے آسمان پر کبھی کوئی ایسا چیز منڈلاتی دیکھی ہے جس کی وہاں موجودگی حیرت انگیز ہو- کیا آپ واسطہ عجیب و غریب شکلوں والے بادلوں سے پڑا ہے- اگر نہیں تو اس تصویر میں دیکھ لیجیے جنہیں lenticular کہا جاتا ہے اور ان بادلوں کی شکل لینس کی مانند ہوتی ہے- یہ مختلف سائز میں ہوتے ہیں اور بعض لوگ انہیں اڑن طشتری بھی سمجھ بیٹھتے ہیں-

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 5

 Post Tornado Clouds

طوفان اپنے بعد اثرات اور گندگی چھوڑ دیتے ہیں اور یہ اثرات صرف زمین پر ہونے والی تباہی کے حوالے سے نہیں ہوتے بلکہ ماحول پر بھی ان کا اثر ہوتا ہے- طوفان کے بعد کچھ ایسی عجیب و غریب شکل کے بادل بھی پیدا ہوتے ہیں جنہیں Mammatus clouds کہا جاتا ہے-

قدرتی مناظر پر مبنی 6 حیران کن تصاویر جن کی سائنسی وضاحت سے آپ واقف نہیں 6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں