مریخ پر ایلین کے قدموں کے نشانات؟ تصویر وائرل

مریخ پر ایلین کے قدموں کے نشانات؟ تصویر وائرل

واشنگٹن : امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر ایلین( خلائی مخلوق) موجود ہیں اور ان کے قدموں کے نشانات بھی مل گئے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ناسا کی جانب سے تصویر جاری کی گئی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ مریخ کی سطح پر قدموں کے نشان موجود ہیں۔ یہ ایلین کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا یہ تصویر نہ صرف وائرل ہورہی ہے بلکہ صارفین کی جانب سے بھی اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں، ان صارفین نے مریخ پر قدم کے نشان کی خوبصورت تصویر کو ایک منفرد انداز میں تشبیہ دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مریخ پر اس اجنبی قدم کا نشان حیرت انگیز ہے، خدا کی تمام تخالیق خوبصورتی پر محیط ہیں

اور کائنات اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ قبل از وقت ہے۔ محض چند نشانات کی بنیاد پر ایلین کی موجودگی کو ثابت نہیں کیا جا سکتا۔

ان ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تصویریں کسی سیارچے کی ہوسکتی ہیں کیونکہ ناسا کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ ایلین کی تصویریں سامنے آئیں۔

دریں اثنا ایک اور برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مریخ پر ایلین کی موجودگی کی تلاش کے لئے سیارے پرلینڈنگ کے لیے ایک روبوٹ اتارنے کی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

لینڈنگ سائٹ کے انتخاب پر چار برس سے بحث جاری تھی۔ یہ روبوٹ یورپ اور روس کے ماہرین نے مل کر تیار کیا ہے۔