کھانے کے بعد صرف دو منٹ چہل قدمی، جان لیوا امراض سے تحفظ پائیں

کھانے کے بعد صرف دو منٹ چہل قدمی، جان لیوا امراض سے تحفظ پائیں

کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے سے آپ دل اور شوگر جیسے جان لیوا موذی امراض سے تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی بھاگتی دوڑتی مصروف زندگی میں کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا کم ہوتا جارہا ہے۔ لیکن طبی حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانا کھانے کے بعد صرف دو منٹ کی چہل قدمی انسان کو بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور دل کے امراض جیسی جان لیوا موذی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک بین الاقوامی طبی جریدے میں ایک تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں اس حوالے سے ہونے والی 7 تحقیقات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

2ان 7 میں سے 5 میں شامل افراد کو بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر کا مرض لاحق نہیں تھا جب کہ  تحقیقاتی گروپس میں شامل افراد موٹاپے کے باعث شوگر کے مرض کا شکار تھے۔ ماہرین نے ان تمام ڈیٹا کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کھانے کے بعد محض دو منٹ کی چہل قدمی بھی بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں مددگار ہوتی ہے، جس سے عارضہ قلب ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے بعد انسانی جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ جس سے انسولین نامی ہارمون کی مقدار بڑھنے سے بلڈ شوگر جیسے مسائل ہو سکتے ہیں تاہم کھانے کے بعد اگر 20 سے 30 منٹ یا اس سے بھی زیادہ دورانیے تک صرف چہل قدمی کی جائے تو انسولین کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے انسان میں بلڈ شوگر بننے یا بلڈ پریشر بڑھنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق میں کھڑے ہوکر کھانا کھانے کو بیٹھ کر کھانا کھانے سے زیادہ مفید بتایا گیا ہے جس سے بلڈ شوگر کی مقدار بہتر ہوتی ہے لیکن اگر چہل قدمی نہیں کریں گے تو انسولین کی مقدار کم نہیں ہوتی۔

کیٹاگری میں : صحت