موٹروے پر سی ٹی او گجرانوالہ ٹریفک حادثے کا شکار

موٹروے پر سی ٹی او گجرانوالہ ٹریفک حادثے کا شکار

 سیالکوٹ موٹروے پر سی ٹی او گوجرانوالہ کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

سی ٹی او  گوجرانوالہ سہیل فاضل حادثے میں شدید زخمی ،قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی موقع پر پہنچ گئے۔