حکمرانوں کا طریقہ بن گیا ہے قرضہ لو جیب بھرو ادائیگی کے لئے عوام کا خون نچوڑوں عاشق علی قادری. عبدالسلام قریشی

حکمرانوں کا طریقہ بن گیا ہے قرضہ لو جیب بھرو ادائیگی کے لئے عوام کا خون نچوڑوں عاشق علی قادری. عبدالسلام قریشی

شجاع آباد ( نمائندہ تیزخبر نیوز) حکمرانوں کا طریقہ بن گیا ہے قرضہ لو جیب بھرو ادائیگی کے لئے عوام کا خون نچوڑوں عاشق علی قادری. عبدالسلام قریشی

بھارت میں شان رسالت میں ہونی والی گستاخی سے پاکستان سمیت امت مسلمہ کے دل رنجیدہ و دکھی ہیں مسلم حکمران عالمی سطع پر شعائر اسلام کے تحفط کے لئے قانون سازی کریں چار سال کے بھوکے شیر نے حالات سے تنگ عوام پر حملہ کردیا علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب نورانی. وزیر احمد

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیر میاں عبدالسلام قریشی. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب نورانی. وزیر احمد نورانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا حکمرانوں کا طریقہ بن گیا ہے قرضہ لو جیب بھرو ادائیگی کے لئے عوام کا خون نچوڑوں ن لیگی حکومت نے آتے ہی ملک کا دیوانیہ نکال دیا حالات سے تنگ عوام پر چار سال کے بھوکے شیر نے حملہ کردیا آئی ایم ایف سے نجات جرت مندانہ اور اسلام پسند لوگ ہی لے سکتے ہیں امریکی غلام کبھی مغرب کی غلامی سے نہیں نکل سکتے ملک کے بڑے عہدوں پر فائز ذمہ داران پر ٹیکس لگانے کی بجاۓ حکمران غریب عوام پر ٹیکس لگارہے ہیں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ لوڈشیٹنگ ختم نہیں ہورہی احسن اقبال کو چاۓ کی ایک پیالی پینے کا مشورہ دینے پر عوام سے معافی مانگی چاہیے شرم کا مقام ہے یہ حکمران قوم سے روٹی کا حق بھی چھین رہے ہیں جے یو پی رہنماؤں نے مزید کہا بھارت میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی سے اہل پاکستان سمیت امت مسلمہ کے دل زخمی و دکھی ہیں مسلم حکمرانوں نے کوئی جاندار اور سخت موقف نہ اپنایا تو یہ سلسلہ تھمے گا نہیں آۓ روز ہالینڈ. فرانس. بھارت. اسرائیل امریکہ سمیت دیگر ممالک میں شعائر اسلام کی توہین کی جارہی ہے او آئی سی عالمی سطع پر شعائر اسلام کے حوالے سے قانون سازی کراۓ ختم نبوت کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے جے یو پی نورانی کا ہر کارکن فکر امام نورانی و مولانا نیازی کا امین ہے