تحریک عدم اعتماد ، فلور آف دی ہاؤس پر نمبرز کا کھیل اہم، کون کہاں کھڑا ہے؟

تحریک عدم اعتماد ، فلور آف دی ہاؤس پر نمبرز کا کھیل اہم، کون کہاں کھڑا ہے؟

  ویب ڈیسک :  اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی  گئیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے  تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب  کرنے کا مسودہ پر قانونی ماہرین سےمشاورت کی جارہی ہے ۔ اپوزیشن کا یہ بھی دعوا ہے کہ اس نے تحریک انصاف کے کم  وبیش 28 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ ہے اور ان کی اکثریت نے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔

فلور آف دی ہاؤس پر نمبرز کا کھیل کوئی بھی رُخ اختیار کر سکتا ہے۔ فی الحال اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اپنے

اپنے دائروں میں خاصے پراعتماد نظر آتے ہیں۔ لیکن نمبرز کہتے کیا ہیں آئیے یہ جانتے ہیں۔

اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اس کی حمایت میں 172 ووٹ درکار ہیں۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق حکومتی جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ ان اراکین میں خود پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے سات، بی اے پی کے پانچ، مسلم لیگ ق کے بھی پانچ اراکین، جی ڈی اے کے تین اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔ ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے پندرہ، بی این پی کے چار جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ اس کے علاوہ دو آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔